سعودی عرب میں زیر علاج حافظ طاہر اشرفی واپس وطن پہنچ گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز ہسپتال میں ایک ماہ سے زائد عرصہ علالت کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں ، پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسعد زکریا ، مولانا محمد شفیع قاسمی نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی صحت کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو جلد از جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے ۔