تنظیم المدارس امتحانات میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی طالبات کی شاندار کارکردگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحانات میں جامعہ نعیمیہ سراجیہ نعیمیہ کی طالبات نے 100فیصد کامیاب حاصل کرکے ادارے کا سر فخرسے بلند کر دیا ہے۔ الشہادۃ العامہ، الشہادۃ الخاصہ، الشہادۃ العالیہ اور الشہادۃ العالمیہ کے امتحاناب میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طورپر 65فیصد طالبات A+،30 طالبات نے A اور5 فیصد طالبات نے گریڈ بی میں امتحان پا س کیا۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں طالبات کے نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں آغاز بھی کردیا گیا ہے جس میں میٹرک پاس طالبات داخلہ لے سکتی ہیں طالبات کو درس نظامی کی تعلیم کیساتھ ایف اے، بی اے اورایم اے کی تعلیم بھی لازم دی جاتی ہے۔