• news

جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بیدار رہنا ہو گا: میاں اویس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ قرآن پاک ساری کائنات کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے ہم نے قرآن وسنت سے دوری اختیار کر کے اپنے آپ کو ناکامیوں اور پستیوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکولر ازم اور لبرل ازم کی تباہ کاریوںسے بچنے کے لیے امریکی و استعماری ایجنڈے کو مستقل بنیادوں پر مسترد کر دینا چاہیے۔ یہ ملک ہمیں حکمرانوں اور سیاستدانوں سے زیادہ عزیز ہے کیونکہ وطن کی محبت آنجناب نبی کریمﷺ کی سنت مبارکہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا نظریہ اور ہماری ایٹمی قوت عالمی استعمار کو بری طرح کھٹک رہی ہے ہمیں اپنی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو پہلے سے زیادہ چوکس ہو کر مضبوط بنانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن