• news

غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا رزلٹ 95 فیصد ر   ہا

لاہور(لیڈی رپورٹر)غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر جعفری نے غزالی سکولوں میں میٹرک اور ہشتم کے نتائج پر تمام غزالی سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ دیہاتوں کے بچوں کا ٹیلنٹ ابھارنا اور انہیں حصول تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرتے ہوئے وطن عزیز کی شرح خواندگی میں اضافہ غزالی ٹرسٹ کا مشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بورڈ امتحانات میں پاکستان کے مختلف پسماندہ دیہاتوں میں قائم غزالی سکولوں کے پنجم، ہشتم اور میٹرک کے طلباء نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس کے مطابق مجموعی نتیجہ 95 فیصد رہا۔

ای پیپر-دی نیشن