• news

پرویزالٰہی کا سرگودھا سے نومنتخب پی ٹی آئی رکن منیب سلطان سے حمایت کیلئے رابطہ

سرگودھا(نامہ نگار) چوہدری پرویز الٰہی نے سرگودھا سے کامیاب ہونیوالے صوبائی نو منتخب رکن اسمبلی چوہدری منیب سلطان چیمہ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلئے چوہدری منیب سلطان چیمہ کو تعاون کرنے کےلئے کہا ہے یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری منیب سلطان چیمہ کی قریبی رشتہ داری ہے اور چوہدری منیب سلطان چیمہ جوکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سرگودھا سے کامیاب ہوئے ہیں۔ چوہدری منیب سلطان چیمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے کرنا ہر ایک کا حق ہے مگر فی الحال ہم پارٹی کے پابند ہیں پارٹی جو حکم دیگی اس پر عملدرآمد کیا جائیگا۔
پرویزالٰہی/ رابطہ

ای پیپر-دی نیشن