• news

انتخابات سے متعلق شکایات : صدر نے بنچوں کی تعداد میں اضافے کا آرڈیننس جاری کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)صدرمملکت ممنون حسین نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا ایک آرڈیننس جاری کیاہے جس میں انتخابات سے متعلق شکایات اور اپیلیں سننے کیلئے بینچوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق اس آرڈیننس کے تحت الیکشن کمشن ایکٹ2017 کی دفعہ چھ میں ترمیم کی گئی ہے جس میں الیکشن کمشن کواجازت دی گئی ہے کہ وہ شکایات اوراپیلوں کوجلدازجلد نمٹانے کیلئے تین یاتین سے زائد ارکان پرمشتمل مزید بنچ تشکیل دے سکتاہے۔اس ترمیم کامقصد انتخابات سے متعلق شکایات اوراپیلوں کوجلدازجلد نمٹانا ہے۔
صدر‘ آرڈیننس

ای پیپر-دی نیشن