• news

سی پیک کی کامیابی کیلئے چین سے ملکر کام کرینگے‘ سیکھیں گے‘ غربت کیسے ختم کی: عمران خان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) عمران خان نے چینی زبان میں ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ پاکستان سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ہم اپنی خصوصی ٹیم چین بھیجیں گے جو چین سے لوگوں کو غربت کی دلدل سے کیسے نکالا اور ہم چین سے سیکھیں گے کہ اس نے کس طرح غربت کا خاتمہ کیا۔ دریں اثناءچینی سفارت خانہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کے ٹویٹ میں جواب میں کہا عمران خان کے ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اترے گی دونوں ملکوں کی داخلی صورتحال میں پاک چین تعلقات مستحکم ہوتے رہیں گے پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون جاری رہے گا۔ چینی میڈیا نے عمران خان کی جانب سے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد کئے جانے والے پہلے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آئندہ متوقع وزیراعظم چین کی تعمیر و ترقی سے متاثر ہیں اور وہ چین کے بڑے حمایتی کے طور پر سامنے آئے، تحریک انصاف کے دور اقتدار میں پاک چین باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پہلے قدم کے طور پرعمران خان نے اپنی نگرانی میں ایک ایسا یونٹ قائم کیا جو چین کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کےلئے نئی راہیں تلاش کرے گا، عمران خان کا گڈ گورننس پر یقین سی پیک کے اثرات کو عوام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ چینی اخبار”چائنہ ڈیلی“ کی جانب سے شائع کئے جانے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا حلف اٹھانے سے قبل قوم سے پہلا خطاب بہترین تھا۔ انہوں نے نئی حکومت کی جانب سے ترتیب دی جانے والی خارجہ پالیسی کی گائیڈ لائنز کا ذکر کیا۔

عمران ٹویٹ

ای پیپر-دی نیشن