ایمنسٹی سکیم کیخلاف ہیں‘ آئی ایم ایف بیل آﺅٹ پیکج کے سوا کوئی آپشن نہیں : اسد عمر
اسلام آباد(صباح نیوز+آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے آئی ایم ایف سے بیل آ¶ٹ پیکیج کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔ایمنسٹی سکیم میں توسیع نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف پہلے ہی اس سکیم کے خلاف ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ایمنسٹی سکیم میں ڈیڑھ ماہ میں صرف 6سے 7 کروڑ ڈالرسے زیادہ زرمبادلہ نہیں ملا۔پاکستان کو ماہانہ 2 ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے۔ ایمنسٹی سکیم سے ڈیڑھ دن کا خسارہ بھی پورا نہیں ہوا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب ڈالر کے ہیں ،7 ارب ڈالر کا پیشگی قرض بھی موجود ہے تاہم حقیقی زرمبادلہ کے ذخائر 2ارب ڈالر کے ہیں۔انہوں نے کہا اقتصادی مشاورتی کونسل اوربزنس مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے گی جو وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی۔ عمران خان کی 90فیصد تقریر فی البدیہہ تھی۔
اسد عمر