• news

پی سی بی نے آفیشل ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس )عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں سامنے آتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈنے ایسا کام شروع کر دیا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کیساتھ ہی پی سی بی میں بھی ’تبدیلی‘ آ گئی ہے اور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی ویب سائٹ گزشتہ کئی گھنٹوں سے ڈاون ہے اور لنکس بھی سب بند ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ڈیٹا اپ ڈیٹ اور سرور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن