• news

برطانوی سائیکلسٹ گیرینٹ تھامس نے ٹور دی فرانس ریس جیت لی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) برطانوی سائیکلسٹ گیرینٹ تھامس نے کیرئیر میں پہلی بار ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا ٹائٹل جیت لیا۔گیرینٹ تھامس کا بڑا اعزاز، ٹورڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی۔ پیلی جرسی میں ملبوس برطانوی سائیکلسٹ نے کیرئیر کا پہلا ٹائٹل جیتا۔فیصلہ کن مرحلے میں شائقین نے کھلاڑیوں کا خوب حوصلہ بڑھایا، برطانیہ کے ہی دفاعی چیمپئن کرس فروم دوسرے نمبر پر رہے۔ اسکائی ٹیم نے گزشتہ سات سالوں میں چھٹی بار ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

ای پیپر-دی نیشن