• news

روسی صدر پیوٹن نے قومی فٹبال ٹیم‘کوچز کو ایوارڈز سے نواز دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قومی فٹ بال ٹیم اور کوچز کو ایوارڈز سے نواز دیا ۔ کریملن کے محل میں ہونے والی تقریب میں کھلاڑیوں ‘کوچز کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے حکام اور حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ 23کھلاڑیوں اور 6کوچز کو ملک کی طرف سے ایوارڈ ز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا ۔ روسی فٹ بال نے فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔ صدر پیوٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو کریملن میں خوش آمدیدی کہتاہوں ۔ ہم ورلڈ کپ کے نتائج سے آگاہ ہیں ۔ اگرچہ ٹیم نے کوئی میڈل حاصل نہیں کیا لیکن جس طرح کھیل پیش کیا آپ سب اعزاز کے حقدار ہیں ۔ میں ذاتی طورپر سب سے ملنا چاہتاتھا ۔ آپ نے ملک میں ہونیوالے پہلے ورلڈ کپ میں ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اتحاد ‘مضبوط اعصاب اور سٹیمنا دیکھنے کے قابل تھا ‘آپ لوگوں نے اپنی منزل کوپایا ۔ ہم نے سب کچھ دیکھا ‘جب آپ ٹیم کا نعرہ بلند کرتے ہیں ’’ہم آپ کیلئے کھیلتے ہیں ‘‘تو یہ میڈلز سے بھی بڑھ کر ہوتا ہے ۔ کوارٹر فائنل تک پہنچنا ہی بڑا میڈل ہے ۔ آپ سب کو مبارک ہو ‘سب سے زیادہ حقدار کوچ سٹینس لیوچرچزوف ہیں ۔ ہم نے ان کی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی حکمت عملی دیکھی ‘تربیت کو سراہا ‘ایک ماہر نفسیات کی طرح ان کی رہنمائی قابل قدر ہے ۔ گول کیپر اگور ایکن فیوف بھی انعام کے حقدار ہیں ۔ انہوں نے کئی مواقع پر گول بچا کر ٹیم کو آگے بڑھایا ۔ جب انہوں نے سپین کے خلاف آخری پنالٹی بچائی تو میرے خیال میں وہ دنیا اور روسی فٹبال کے لیجنڈ بن گئے۔ انہیں ایک اور ایوارڈ دینے کیلئے احکامات دیئے جائیں گے ۔ یہ ان کے کیر یئر کا بہترین میچ تھا ۔ ہمیں مستقبل کیلئے نیک خواہشات پہنچاتے ہیں اور ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ ہم فٹ بال کے کھیل کی ترقی کیلئے تمام اقدامات کریں گے ۔ سکولوں اور اکیڈمیز میں بچوں کو فٹبال سکھایا جائے گاجس سے نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ ملکی سطح پر نیشنل ٹورنا منٹ کا انعقاد بھی ہوگا۔ مجھے فٹبال کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے ۔ہمیں اپنی ٹیم پر فخر اور ہماری ہمدردیاں سب کے ساتھ ہیں ۔ سب کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

ای پیپر-دی نیشن