سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلومیتھیوز ان فٹ‘آج بائولنگ نہیں کرائیں گے
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلومیتھیوز ان فٹ ہوگئے ۔ وہ آج جنوبی افریقہ کے خلا ف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بائولنگ نہیں کرائیں گے ۔ وہ انجری کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار ٹیم سے ان آئوٹ ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے ۔ ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کیا ہے ۔ امید ہے کہ اسی کارکردگی کو جاری رکھیں گے ۔ میچ میں بائولنگ نہیں کراسکوں گا کیونکہ نیٹ پر بائولنگ کے دوران مشکل محسوس کررہاتھا ۔ اب تمام توجہ بیٹنگ پر دوں گا۔ گونا تھیلاکی معطلی سے نقصان ہوگا مگر ہم ڈسپلن پر عمل کریں گے ۔