سیالکوٹ : معمولی تلخ کلامی پر چیئرمین یو سی کے بیٹے نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا
سیالکوٹ (نامہ نگار) چیئرمین یوسی کے چھوٹے بیٹے نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔تھانہ رنگپورہ کے محلہ واسی شہیداں میں چیئرمین یونین کونسل اسلام آبادمرزا اورنگزیب المعروف شاہ جی کے بڑے بیٹے التمش اورنگزیب اور چھوٹے بیٹے شائیگان اورنگزیب میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر شائیگان پستول لے آیا اور فائرنگ کرکے بڑے بھائی التمش اور نگزیب کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ شائیگان پستول سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میںلے کر مقتول کے والد مرزا اورنگ زیب شاہ جی کی رپورٹ پر شائگان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔