• news

پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ‘ طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر)مدرسہ حلیمہ سعدیہ مین چوہان روڈلاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم لاہور اور ثوبان اکیڈمی نزددربار غوثیہ‘ گرین ٹائون کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے درس حضرت میاں وڈا‘ اقراء تعلیم الاطفال‘ صدر بازار کینٹکا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 140تھی۔

ای پیپر-دی نیشن