انتقامی سیاست ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے: رانا وزیر علی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) قانون دان و امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ رانا وزیر علی نے حالیہ پر امن انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج ،عدلیہ اور نگران حکومت کو دلی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا کہ نومنتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مبارک بادکے مستحق ہیں جن پر عوام نے اعتماد کرکے اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں ملک و قوم کا مستقبل سونپا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری صفدر ، شعیب بابر ورک اور چوہدری شاہد محمود ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست اور عداوت ملک و ملت کے لئے نقصان دہ ہے۔