شریف برادران عوامی عدالت کے فیصلہ کو تسلیم کریں: غلام سرور
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تاجر رہنما ملک غلام سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے ووٹ کے آئینی حق کا استعمال کرکے جن امیداروں کو منتخب کیا ہے ان کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے، پی پی 140سے پی ٹی آئی کے امیدوار میاں خالد محمود کی فتح عوامی امنگوں کی ترجمانی کا کھلا ثبوت ہے شریف برادران کرپشن ریفرنسز پر آنیوالے فیصلوں پر تنقید کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اصل فیصلہ 25جولائی کو عوام کی عدالت سے آئے گا ،عوام کی عدالت نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اب وہ اسے تسلیم کریں۔