پولیس کی غیر جانبدارانہ کوششوںسے پر امن اور کامیاب الیکشن کا انعقاد ممکن ہو سکا :ڈی پی او شیخوپورہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نما ئندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر سردار غیاث گل نے ضلع میں قومی اسمبلی کے 4اور صوبائی اسمبلی کے 9حلقوں پر الیکشن کے کامیاب انعقاد پر تمام ضلعی اداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی غیر جانبدارانہ کوششوںکی بدولت پر امن اور کامیاب الیکشن کا انعقاد ممکن ہو سکا ہے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کارگردگی قابل ستائش رہی جس کی وجہ سے صورت حال مجموعی طور پر پرامن رہی اور نہ ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے آیا۔ تمام تحصیلوں کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے دن رات اور بالاتعطل کام کرتے ہوئے الیکشن ضابطہ اخلاق کہ خلاف ورزیوںپر ریکارڈ کاروائیاں کی اور تمام ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لے کر کامیاب الیکشن کے لئے راہ ہموار کی اور تمام ضلعی اداروں نے بھی بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے پیدا ہونے والی شکایات کا ازالہ کیا ۔