• news

عمران خان وزیر اعظم بن کر تاریخ سازخدمات انجام دیں گے:میاں خالد

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی پی 140سے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے ایم پی اے میاں خالد محمود نے کہا کہ عوام نے مجھے جس عزت سے نوازا اور مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے عام انتخابات میں کامیاب کیا وہ مجھ پر ایسا قرض ہے جو دن رات عوامی خدمت کی صورت میں اتاروں گا حلقہ کے عوام مجھ سے کبھی مایوس نہیں ہوں گے اور نہ ہی انہیں مجھے ووٹ دینے کے فیصلے پر کبھی مایوسی ہوگی،پاکستان تحریک انصا ف کو ملنے والی عوامی پذیرائی عوام کی طرف سے عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار ہے جو وزیر اعظم پاکستان کے طور پر اپنی تاریخ سازخدمات انجام دیں گے، ملک کو اس وقت عمران خان جیسے زیرک باصلاحیت اور باکردار سیاستدان کی ضرورت ہے جو خوش قسمتی سے میسر ہے اب بہت جلد ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب اپنا سفر شروع کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن