• news

تحریک انصاف تعلیم، صحت اور گورننس مسائل حل کرے گی: سعدیہ سہیل رانا

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔ پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے پنجاب میں تعلیم، صحت اور گورننس کے مسائل گمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ان مسائل پر خصوصی توجہ دے گی۔ ن لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ،صاف پینے، صحت اور تعلیم جیسی دیگر بنیادی سہولتیں عوام کی پہنچ دور ہو گئی ہیں۔ پانچ سالہ جھوٹ پر کھڑی ہونے والی سیاسی عمارت زمین بوس ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے، نام نہاد حکمرانوں نے اقتدار کے مزے لوٹنے اور اپنے کاروبار بڑھانے کے سواکچھ نہیں کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن