جمہوریت کی ترقی کیلئے ہر کسی کو کردار ادا کرنا چاہیے:ڈی پی او ننکانہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں الیکشن پرامن ماحول میں ہوئے ہیں اس کا کریڈٹ پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات جس میں پاک آرمی، ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ریسکیو1122 اور محکمہ صحت ودیگر محکموں کو جاتا ہے ۔ پاکستان میں جمہوریت کی ترقی کے لیے ہر کسی کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ الیکشن کا انعقاد پر امن بنانے میں امن کمیٹی کے ممبران ،علماء کرام ، انجمن تاجران ،اساتذہ اکرام اور ٹریڈرز یونین ، پروفیسرز ، ڈاکٹر ز ، انجینئر ، طلباء ،وکلاء برادری اور صحافی برادری نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔