• news

شہباز شریف اور حواری مودی کی زبان بول رہے ہیں:چودھری اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر چودھری اقبال گوپے را نے کہا کہ شہباز شریف اور اسکے حواری نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں عمران خان کے خطاب کے بعد سعودی سفیر کی ملاقات اور تعاون کی یقین دہانی عمران خان کی پالیسیوں اور خطاب پر بھرپور اعتماد کامظہر ہے اس سے ہماری سیاسی قیادت بھی کوئی سبق حاصل کرے محض شکست سے دوچار ہوکر تحریک چلانے اور اسمبلی کے بائیکاٹ کے اعلان سے ان کو ماسوائے ذلت کے کچھ حاصل نہ ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے نومنتخب ایم پی اے میاں خالد محمود کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکونسلرز بلدیہ چودھری عمرحیات گوپے را، جہانزیب حبیب منج، چودھری یاسرا قبال گوپے راودیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن