تبدیلی کے نعروں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا :زاہد حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے جوائنٹ سیکرٹری میاںزاہد حسین جالندھری نے کہا کہ عوام ترقی اورخوشحالی کے سفرکا تسلسل برقراررکھنے کیلئے صرف ن لیگ پر اعتماد رکھتے ہیں مگر جمہوری عمل کو سبوتاز کرکے دھاندلی کے ذریعے حالیہ انتخابات کے نتائج تبدیل کئے گئے جس کے شواہد قوم کے سامنے ہیں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کا خواب اگر پورا کرنا ہے تو اس کیلئے انہیں حقیقی عوامی مینڈیٹ حاصل کرنا ہوگا دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج قوم نے تسلیم نہیں کئے، نام نہادتبدیلی کے نعروں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام آگاہ ہیںکہ کس طرح دھاندلی کی گئی۔