• news

گوجرانوالہ میں ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی بھرمار ‘عوام پریشان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ شہر بھر میں ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی بھرمار ‘عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ جوسز ‘آٹا‘دودھ ‘گوشت ‘مرچ ‘مصالحہ جات سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء میں ملاوٹ کی بھرمار ہو چکی شہر میں کوئی بھی چیز خالص ملنا مشکل ہو چکا ہے ۔ اشیاء خوردونوش کی چیکنگ پر مامور عملہ فوڈ انسپکٹر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ بھی محض کارروائیوں تک محدود ہے مگر ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان سے رشوت لیکر معاملہ گول کر دیا ہے جن ہوٹلوں کو غیر معیاری کھانے فراہم کرنے پر سیل کیا جاتا ہے ۔ انہیں رشوت لیکر چند دنوں بعد چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ دودھ فروش بھی گرمی کے موسم میں دودھ خراب ہونیکا بہانہ بنا کر زیادہ برف ڈال دیتے ہیں جبکہ کیمیکل سے تیار ہونیوالا مصنوعی دودھ کی بھی بھر مار ہے شہریوں کو گوشت بھی پانی ملا مل رہا ہے جبکہ منرل واٹر اور فلٹر پانی مہیا کرنیکے نام پر غیر معیاری پانی کی سپلائی جاری ہے ۔چوہدری شوکت نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن