3 سابق وزرائے اعظم اکٹھے بیٹھ گئے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) اسے حسن اتفاق کہے ےا کچھ اور اتوار کو تین سابق وزرائے اعظم سپیکر ہاﺅس اسلام آباد میں مےں اکھٹے بےٹھ گئے انہوں نے اپنا گروپ فوٹو بھی بنوایا، اےک دوسرے کے ساتھ مسکراہٹوں تبادلہ کےا ،تین میں دوسابق وزرائے اعظم ایسے تھے جو اپنی پارٹیوں کے وزراءاعظم کو عدالت عظمیٰ کی طرف سے نکالے جانے پراس منصب پر فائز ہوئے ۔ اتوار کو اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد ہوئی پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزراءاعظم سید یوسف رضاگیلانی ، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی اےک دوسرے سے پرجوش انداز مےں ملاقات کی شاہد خاقان عباسی، سید یوسف رضاگیلانی‘راجہ پرویز اشرف نے گروپ فوٹو بھی بنوایا اور خوشگوار یادوں کو تازہ کیا۔ سید یوسف رضاگیلانی اپنی مدت پوری نہ کرسکے۔ 2012ءکے اواخر میں راجہ پرویز اشرف 2017ءکے اواخر مےں شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنے ۔تقریباًدس ماہ وزیراعظم رہے ۔
تین سابق