• news

دوبارہ گنتی‘ ایاز صادق‘ خواجہ آصف‘ ذوالفقار بھٹی‘ محسن شاہ نواز کی کامیابی برقرار‘ فاروق ستار نے ووٹ پھر گننے کی درخواست دیدی

لاہور/ گوجرانوالہ/ شیخوپورہ/ ننکانہ صاحب/ قصور (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73سیالکوٹ ٹو میں مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف دوبارہ کامیاب ہو گئے۔ خواجہ محمد آصف کے 45 ووٹوں کے اضافے سے بڑھ کر 117002 ووٹ ہوگئے اور تحریک انصاف کے عثمان ڈار کے ووٹ 132 کے اضافے سے 115596 ہو گئے۔ عثمان ڈار کا کہنا ہے انہوں نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے تمام بیگز کھولے جانے چاہئیں۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لےگ (ن) کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی اور سابق وزےر مملکت بےرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا دوبارہ گنتی مےں پہلے سے زےادہ لےڈ سے جےت گئے۔ تحرےک انصاف کے امےدوار اُسامہ غےاث کی جانب سے دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پر لےگی امےدوار بےرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا 2583ووٹ لےکر کامےاب قرار جبکہ پہلے روز ان کی لےڈ 824تھی۔ این اے 91 میں دوبارہ گنتی میں بھی مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کامیاب ہو گئے۔ اس حلقہ میں مجموعی طور پر 266144 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 6643 مسترد ہوئے۔ باقی امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کے علاوہ فتحیاب ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے 110654 اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ نے 110567 ووٹ درست قرار پائے۔ اس طرح مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے 87 ووٹوں کی لیڈ سے الیکشن جیت لیا۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق پی پی 191 کے مسترد ووٹوں اور پوسٹل بیلٹ کی ری کاﺅنٹنگ کے دوران 138 ووٹ بڑھ گئے، پی ٹی آئی کے فرخ ممتاز 111 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار میاں فرخ ممتاز مانیکا کے ووٹ 29363 تھے جبکہ ری کاﺅنٹنگ کے بعد ان کے 20 ووٹ بڑھ کر 29388 ہوگئے جس کے ساتھ پی ٹی آئی امیدوار فرخ ممتاز مانیکا 111 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار میاں فاروق مانیکا کے ووٹ29236 تھے، ری کاﺅنٹنگ کے بعد ان کے 41 ووٹ بڑھ کر 29277 ہوگئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنیوالے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں حیات مانیکا کے ووٹ 27140 تھے جبکہ ری کاﺅنٹنگ کے دوران ان کے 15 ووٹ بڑھ کر 27155 ہوگئے۔ چشتےاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 241 ملک مظفر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگارکے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست پر پی پی 190پر دوبارہ گنتی پر بھی لیگی امیدوار غلام رضا ربیرہ کی بر تری بر قرار رہی۔ دوبارہ گنتی میں غلام رضا ربیرہ 42090ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل تحریک انصاف کے حماد اسلم 41141 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگی امیدوار رضا ربیرہ کو 949ووٹوں سے کامیاب قرار دیا۔ بھوانہ سے نامہ نگار کے مطابق حلقہ این اے 100 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ این اے 129 میں دوبارہ گنتی میں ایاز صادق کی برتری برقرار رہنے کا اعلان کیا گیا اور علیم خان دوسرے نمبر پر رہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ میں دو حلقوں کے انتخابی نتائج پر اعتراضات کے بعد دوبارہ گنتی جاری ہے اور رات گئے تک جاری رہنے والی گنتی میں مسلم لیگ ن کے عمران خالد بٹ اور عادل بخش چٹھہ بدستور جیت رہے ہیں۔ گزشتہ روز اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب پی پی 54 سے ناکام ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان اسلم بٹ نے عدالت کو درخواست میں موقف اختیار کیا چونکہ انکے وکلاءکی تیاری نامکمل ہے اس لئے گنتی کا عمل ملتوی کردیا جائے جس پر جج نے برجستہ جواب دیا کہ گنتی تو ہم نے کرنی ہے آپ لوگوں نے نہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق رات گئے تک جاری رہنے والی گنتی میں پندرہ پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران خالد بٹ کے 22 ووٹ بڑھ گئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار احمد چٹھہ کی درخواست پر بھی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے جس میں آخری اطلاع آنے تک مسلم لیگ ن کے عادل بخش چٹھہ کی برتری بدستور برقرار ہے۔ گنتی آج بھی جاری رہے گی۔ سکھیکی سے نامہ نگار کے مطابق حافظ آباد کے این اے 87سے پی ٹی آئی کے چوہدری شوکت علی بھٹی 165618ووٹ لیکر پنجاب میں پہلے نمبر پر آئے جبکہ مد مقابل سائرہ افضل تارڑ نے 157453ووٹ حاصل کئے۔ فریقین کی موجودگی میں گنتی کی گی اور کامیاب امیدوار کے ووٹ کم نہ ہوئے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 142 کی دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے خان شیر اکبر خان کی برتری مزید 248 ووٹوں سے بڑھ گئی۔ جبکہ پی پی 143 کی گنتی میں مسلم لیگ ن کے چودھری سجاد حیدر گجر کی برتری میں 100 ووٹوں کا مزید اضافہ ہو گیا۔ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے رانا وحید احمد خاں کے کل ووٹ اب 30219 رہ گئے ہیں۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق الےکشن ٹربےونل نے اےن اے140سے مسلم لےگ ن کے امےدوار رانا محمد حےات کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے منظور کر لےا۔ رانا محمد حےات کو پی ٹی آئی کے سراد طالب حسےن نکئی نے236ووٹوں سے ہرا دےا تھا جس پر رانا محمد حےات نے متعلقہ رےٹرننگ آفےسر کو دبارہ گنتی کی درخواست دی مگر اسے خارج کر دےا تھا۔ الےکش کمشن کے حکم پر آج مقامی رےٹرننگ آفس مےں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق الیکشن کمشن کے حکم پر ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 118میں ووٹوں دوبارہ گنتی شروع ہو گئی۔ کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 میں ہونے والی گنتی کے بعد بھی پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل دوبارہ کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA245 اور NA247 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو جمع کرا دی ہے۔ شجاع آباد سے خبر نگار، نامہ نگار کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر این اے 158 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج سوموار کو ہو گی۔
دوبارہ گنتی

ای پیپر-دی نیشن