عمران نااہلی کیس کی سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل‘ جسٹس شوکت صدیقی کو الگ کر دیا گیا
اسلام آباد (وقائع نگار) مےاںنوازشرےف، مرےم نواز اور کےپٹن صفدر کے کےسوں کے بعد عمران خان کی مبےنہ بےٹی ٹےرےان کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ مےں دائر مقدمے سے بھی جسٹس شوکت عزےز صدےقی کو الگ کردےا گےا ہے عدالت عالےہ نے مذکورہ کےسوں کے حوالے سے بنچ تبدےل کر دئےے ہےں۔ عدالت عالےہ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کردےا گےا ہے اور بنچ مےں جسٹس عامر فاروق کو شامل کردےا گےا ہے بنچ اس کےس کی سماعت ےکم اگست کو کرے گا واضح رہے عدالت نے پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست پر عمران خان سے جواب طلب کر رکھا ہے جس مےں ےہ موقف اختےار کےا گےا تھا عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ عدالت آئین کے آرٹیکل باسٹھ کے تحت نااہل قرار دے۔ دوسری طرف عدالت عالےہ کا دو رکنی بنچ 31جولائی کو سابق وزےر اعظم مےاں نواز شرےف ان کی صاحبزادی مرےم نواز کی نےب کورٹ سے سزا¶ں کے خلاف اپےلوں، کےپٹن صفدر کی ضمانت پر رہائی اور العزےزےہ اور گلف سٹیل رےفرنسز کی دوسری عدالت مےں سماعت کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کرے گا۔