بھارت : حادثہ میں 33 افراد کی ہلاکت، انکوائری لٹک گئی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی یونیورسٹی کے ملازمین کی بس تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گری اور حادثے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے تھے لیکن ابھی تک ذمہ دار کا تعین نہ ہو سکا۔ انکوائری جاری ہے لیکن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار بس ممبئی سے گوا جا رہی تھی کہ ہائی وے پر سفر کے دوران اچانک تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ مقامی انتظامیہ کے افسر حدود کے تعین میں الجھے رہے۔