تاجکستان: کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 4 سیاح ہلاک، 3 زخمی
دوشنبے (اے ایف پی) تاجکستان کے جنوبی علاقے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکلوں پر سوار سیاحوں کو کچل ڈالا۔ 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 سیاح زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق سات سیاح موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جن میں 2 امریکی، 2 ڈچ اور 3 غیر ملکی شامل تھے جنہیں جنوبی تاجکستان میں کار نے کچل دیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق 2 زخمی امریکیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثہ دارالحکومت دوشنبے کے جنوب میں 150 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع ڈنگھارا میں پیش آیا۔ 3 موقع پر جبکہ ایک سیاح ہسپتال میں ہلاک ہوا۔