• news

اوکاڑہ: رنجش پر خاتون کو دریا میں پھینک کر اوپر بیٹھ گیا، کنیزہ بی بی دم توڑ گئی

اوکاڑہ (نامہ نگار) سابقہ رنجش پر ایک شخص نے خاتون کو دریا میں پھینک کر اس کے اوپر بیٹھ گیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ نواحی قصبہ 32فور ایل کا ریاض، بیوی کنیزہ بی بی اور افتخار کیساتھ پیدل جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں ملزم ظفر اقبال نے کنیزہ بی بی کو دریائے بیاس میں پھینک دیا اور اوپر بیٹھ گیا جس کے نتیجے میں کنیزہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ ملزم بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن