• news

لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 3سالہ بچے سمیت 8افراد زخمی

فیصل آباد( نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں 3سالہ بچے اور خاتون سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ‘ تفصیلات کے مطابق دستگیر کالونی گلی نمبر2میں محمد عثمان کو جھگڑے پر مخالفین نے گولیاں مار دیں ‘جسے تشویشناک حالت میں گھر والوں نے ہسپتال داخل کرایا ‘ تھانہ صدر کے علاقہ 296ر ب میں 24سالہ زوہیب اور 3سالہ یاسر خان تشدد سے زخمی ہو گئے ‘دلمیر والا علی سید چوک کی تیس سالہ شہناز بی بی کو جھگڑے پر بھائی نے سر میں آہنی راڈ مار کر زخمی کر دیا ‘213ر ب میں چالیس سالہ زاہد شفاقت ‘سر سید ٹائون میں 36سالہ شہباز ‘ ڈی ٹائپ کالونی میں 37سالہ طلعت ‘73ج ب میں 29سالہ شہباز گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن