• news

تحریک انصاف کو جعلی مینڈیٹ کے سہارے حکومت بنانے کا حق نہیں:منور اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و ممبرمیونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا کہ 2013کے عام انتخابات پر دھاندلی زدہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگانے والی تحریک انصاف حالیہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالتی پکڑی گئی ہے، دھاندلی میں جرم میں شامل جمہوریت دشمن سبھی عناصر اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے اور عوامی مینڈیٹ کی حقیقی حقدار مسلم لیگ (ن) ری پولنگ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی، تحریک انصاف کو جعلی مینڈیٹ کے سہارے حکومت بنانے کا کوئی حق حاصل نہیں متعلقہ اداروں نے انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔

ای پیپر-دی نیشن