مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنا کر انتخابی وعدوں کو پورا کرے گی:ملک شہروز عزیز
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)ینگ لائرز فورم کے رہنما ملک شہروز عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )پنجاب میں حکومت بنا کر ماضی سے بڑھ کر صوبہ بھر کے عوام کی خدمت کرے گی اور تمام انتخابی وعدوں کو پورا کیا جائے گا، شیخوپورہ کے عوام کے دلی مشکور ہیں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں پر اعتماد کیا اور انہیں فتح یاب کرکے پارٹی کی عوامی خدمات تسلیم کیں ، مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت عوام کے مسائل سے واقف ہے اور اسے حل کرنے میں سنجیدگی سے کام لے گی، جو ترقیاتی سفر 2013کے انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شروع کیا اس آگے بڑھایا جائے گا۔