تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت ہے:چوہدری احمد معین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماوں چوہدری احمد معین سندھو اورچوہدری معنم ضیا ء سندھو نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی کرپشن بچانے کے لئے ملک وقوم کے وقار کو دائو پر لگا ئے رکھا اور اب جیل میں بیٹھے نواز شریف کو بچانے کیلئے طرح طرح کی سازشیں تیار کی جارہی ہیں تحریک انصاف حکومت تشکیل دیتے ہی کرپٹ عناصر کا کڑا محاسبہ کرنے سمیت انکے حواریوں کو بھی بے نقاب کرے گی، صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنا کر الیکشن کمیشن ، نگران حکومت اور سکیورٹی اداروں نے نئی تاریخ رقم کی ہے اگر کسی حلقے پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ آئینی راستہ اختیار کرے احتجاج کی کال دینے والے ملکی حالات کو مزید خراب کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت ہے جسے عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا ہے جس کا احترام ہونا چاہئے، چند مفاد پر سیاستدان نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اگر یہ قوم سے مخلص ہیں تو انتخابی نتائج قبول کریں اور احتجاج کی بجائے پارلیمنٹ میں اپنے تحفظات پیش کریں تاکہ جمہوری عمل مزید پختہ ہوسکے۔