• news

انسانیت کی خدمت ہی سیاست کی معراج ہے: ارسلان ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے سے ان کو جو تجربہ حاصل ہوا ہے وہ آئندہ عام انتخابات کی تیاری اور اس میں حصہ لینے کیلئے بڑا مد ومعاون ثابت ہوگا 14 اگست کو کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا باضابطہ اعلان بھی کرینگے اس سلسلہ میں معززین حلقہ پی پی 139 کیساتھ مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا ہے دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی اورانکے درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائیگی اصل میں انسانیت کی خدمت ہی سیاست کی معراج ہے جو لوگ سیاست کو تجارت سمجھتے ہیں ان کا دنیا وآخرت میں کوئی نام ،مقام ،اجر وثواب نہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عظمت بھنگو، محمد نوید ورک ،سید سجاد حسین شاہ ، محمد کاشف کاہلوں،چودھری غضنفر علی ورک ،میاں اخلاق نیئر ، چودھری محمد عباس ورک ودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن