مفتی اختر رضا خان کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے: علماء
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جماعت اہل سنت کے رہنما پیر محمد خالد حسن مجددی،ضلعی ناظم مولانا حافظ محمد رفیق قادری آرگنائر حافظ محمد اشرف رضا نے کہا کہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری الازہری رحمتہ اللہ علیہ کا بریلی شریف میں انتقال ہوا، بہت سانحہ ہے مفتی محمد اختر رضا خان قادری رحمتہ اللہ علیہ علم وعمل کا ایک عظیم پیکر تھے سنت وشریعت اور استقامت کا مینار تھے۔ ان خیالات کا اظہار علماء نے تعزیتی تقریب میں کیا۔ حافظ محمد رفیق قادری نے کہا کہ مفتی محمد اختر رضا قادری اور ان کے خاندان کو اللہ نے عشق رسولؐ کی دولت سے مالا مال کیا ہوا تھا۔ تعزیتی تقریب میں راجہ محمد سرور،حاجی محمد عارف،اعجاز احمد گورائیہ،محمد ندیم مہر،حافظ زاہد شیخ،چوہدری ظفر احمد بھلی ،حاجی محمدمحمد اشرف بٹ، ملک حاجی محمد طارق پہلوان ،حافظ اللہ جوایا قادری ،رانا حماد محمود،چوہدری زین جٹ ،صاحبزادہ حافظ ابوبکر رفیق،راجہ حسن،راجہ حسنین،ملک محمد عرفان،حافظ محمد ثقلین رضوی کے علاوہ سماجی مذہبی شخصیات اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔