• news

عمران خاں قوم سے کئے وعدے100دنوں میں پو رے کر یں:سیٹھ احسان الٰہی

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) سٹی صدر پیپلز پارٹی سیٹھ احسان الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کی ملک بھر میں کامیابی انکو مبارک ہو۔ چیئرمین تحریک انصاف نے قوم سے جووعدے کئے ہیںوہ پہلے 100 دنو ں میں ان وعدوں پر عمل کر کے دکھائیں۔ عوام کو کروڑوں نوکریاں لیکر دیں۔ ہمارے حلقہ میں دونوں سیٹیں مسلم لیگ نے جیتی ہیں پیپلز پارٹی انھیں بھی مبارکباد دیتی ہے۔ ہم ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان کو اہلیان خانقاہ ڈوگراں سے کئے گئے تمام وعدے یاد کرواتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن