پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: احسان ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلع رہنما چوہدری احسان علی ورک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں جماعتوں کی قیادت کی مفاد پرستی کی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، بہت جلد دونوں جماعتوں کا گٹھ جوڑ قوم کے سامنے آجائے گا مگر اس بات انہیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، عمران خان ملکی سرمایہ کے دفاع کیلئے مضبوط چٹان ثابت ہوں گے۔