الیکشن جیتنے والے اپنی بولیاں لگوا رہے ہیں: جاوید میانداد، چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ، پیغام ریکارڈ کراتے رو پڑے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق کپتان جاوید میانداد بھی سیاسی معاملات پر بول پڑے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے والے اپنی بولیاں لگوا رہے ہیں۔ عوام نے تمہیں ووٹ دیا، تم عوام کا ضمیر کیوں بیچ رہے ہو؟ جاوید میانداد نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملک میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے بولیاں لگانے والے امیدواروں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ پیسے لیکر پاکستان کو کیسے سنبھالو گے؟ اس وقت حکومت بنانا مشکل بنا ہوا ہے، آپ کو تو اچھے کام کرنے چاہئیں۔ میانداد پیغام ریکارڈ کراتے رو پڑے اور کہا کسی کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی پلان، سوائے پیسے کے، احتساب اوپر سے نچلی سطح تک کیا جائے۔
جاوید میانداد