پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان، بجلی بھی فی یونٹ 51 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ اوگرا نے تجویز کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں پونے تین روپے فی لیٹر‘ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر‘ مٹی کے تیل میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران حکومت پہلے سے لاگو قیمتیں جاری رکھے گی اور نئی قیمت کے تعین کا فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا جائیگا۔دوسری طرف نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51پیسے کا اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2018کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں ہونے والے 51پیسے کے اضافے سے صارفین پر ساڑھے 6ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔
پٹرول/ بجلی قیمت