• news

میری دعا ہے خدا عمران کو ہمت دے وہ پاکستان کو بلندیوں پر لے جائیں:جے سوریا

کولمبو(اے این این )عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کی کامیابی پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، سابق اور موجودہ کرکٹرز عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ کر خوشی سے نہال ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔سری لنکا کے سابق سٹار کرکٹر سنتھ جے سوریا نے بھی عمران خان کی الیکشن میں فتح پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ جے سوریا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا یہ میرے لیے بہت ہی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ مجھے آپ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، میری دعا ہے کہ خدا عمران خان کو ہمت دے تاکہ وہ پاکستان کو بلندیوں پر لے جائیں ۔ خیال رہے کہ عمران خان دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جو وزیر اعظم بنے ہیں اس لیے پوری دنیا کے سپورٹس مین ان کی جیت پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔جے سوریا سے قبل بھی پاکستانی و بھارتی کرکٹرز عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر چکے ہیں۔
جے سوریا

ای پیپر-دی نیشن