منی لانڈرنگ کیس : فریال تالپور نے ایف آئی اے کا عبوری چالان سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
کراچی(صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کو چیلنج کر دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چالان میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے،فریال تالپورنے منی لانڈرنگ کیس کے عبوری چالان کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے درخواست میں کہاگیا ہے کہ ماتحت عدالت کی جانب سے ایف آئی اے کا جو چالان منظور کیا گیا ہے وہ غیر قانونی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے فریال تالپور کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان پرعبوری چالان میں جو الزامات لگائے گئے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے اس لیے ایف آئی آر کوخارج کیا جائے اور عبوری چالان منظور کرنے کے حکم کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ایف آئی اے کی جانب سے7 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں چالان جمع کروایا گیا تھا جس میں فریال تالپور اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مفرور قرار دیا گیا تھا جس کے بعد فریال تالپور نے اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اور پیر کے روز انہوں نے کیس میں جمع کروائے گئے ایف آئی اے کے چالان کو بھی چیلنج کر دیا ہے۔
منی لانڈرنگ کیس