• news

بی این پی کا بلوچستان حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت ملنے کا دعویٰ

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت ملنے کا دعویٰ کر دیا اور پی ٹی آئی کو بھی حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کو حکومت سازی کے لئے سادہ اکثریت مل گئی ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال نے سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ایم ایم اے کے 9 ارکان کی حمایت بھی بہت جلد حاصل کر لیں گے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے پہلے ہی حمایت کا اعلان کیا ہے اس لئے ہم حکومت میں شامل ہونے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائیں ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کو اس وقت 28 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔
اکثریت دعویٰ

ای پیپر-دی نیشن