• news

اولمپکس 2020، جاپان میں مسلمانوں کیلئے موبائل مسجد تعمیر

لاہور( سپورٹس ڈیسک)اولمپکس 2020 کی میزبانی جاپان کرے گا اور ایسے میں جاپانی کمپنی نے مسلمانوں کے لیے ایک موبائل مسجد تعمیر کی ہے تاکہ اس دوران مسلم مذہبی عبادت سے محروم نہ رہیں۔ ٹوکیو سپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے یاسو پروجیکٹ کے تحت ویلز پر ایک مسجد بنائی گئی ہے جس میں مسلم کمیونٹی اوقات کے مطابق عبادت کرسکے گی۔موبائل مسجد ہر اس جگہ جا سکے گی جہاں اولمپکس کھیلوں کے مقامات ہوں گے تاکہ اس دوران کوئی بھی مسلمان عبادت سے محروم نہ رہ سکے۔یاسو پروجیکٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ جاپان میں تقریبا 1 لاکھ سے 2 لاکھ تک مسلم آبادی ہے اور موبائل مسجد کو بنانے کا مقصد مسلم افراد سے اپنی میزبانی شیئر کرنا ہے۔ یہ مسجد ویلز پر مشتمل ایک ٹرک نما ہوگی جس کا سائز 48 سکوائر میٹر ہے، جس میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں یعنی یہ ایک بڑے کمرے جیسی ہوگی۔علاوہ ازیں اس میں وضو کرنے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق فی الحال موبائل مسجد کو انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سی ای او نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں موبائل مسجد کو دیگر تقریبات کے دوران بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ مذہبی فاصلوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کی مجھے خوشی ہوگی اگر انڈونیشا، ملائیشیا، افریقہ اور مشرقی وسطی جیسے ممالک کے پناہ گزین جو شام سے آتے ہیں وہ اس مسجد کو امن پھیلانے کے لیے استعمال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن