پاکستان بلائند کرکٹ کونسل نے ہوم سیریز کیلئے بھارت کو مراسلہ بھیج دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کو دورہ پاکستان کے حوالے تحریری طور پر مراسلہ بجھوادیا ‘وہ 31اگست آگاہ کرے کہ وہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں یا نہیں ورنہ ہم کسی اور ملک کے ساتھ سیریز طے کریں گے ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ پی بی سی سی اور بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے درمیان رواں سال جنوری میں دبئی میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے دوران معاہدہ طے پایا تھا جس میںبھارتی بورڈ کے صدر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن ابھی تک انہوں نے پاکستان سے رابطہ نہیں کیا ہے ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اکتیس اگست تک تحریری طور پر آگاہ کریں کہ وہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے پاکستان آرہے ہیں یا نہیںورنہ پاکستان کسی اور ملک کے ساتھ سیریز طے کرنے کا مجاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس سے قبل 2004ء ‘2011ء اور 2014ء میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہے ۔ سلطان شاہ کے مطابق پاکستان کھیلوں سازگار ملک ہے یہاں دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں ۔ بھارت کے طے شدہ معاہدہ کے تحت پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے ‘ہم اکتیس اگست تک معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے جواب کا انتظار کریں گے ۔