• news

امریکن فٹبال‘ کولاراڈو سے میچ میں وین رونی لہولہان، میدان چھوڑنا پڑگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک): کولاراڈو سے میچ میں وین رونی لہولہان ہو گئے جس کے بعد انہیں میدان چھوڑنا پڑگیا۔امریکن فٹبال لیگ میں شریک برطانوی سٹار پلیئر وین رونی کولاراڈو ریپڈز کیخلاف لہولہان ہوگئے، انھیں یہ چوٹ کسی حریف پلیئر سے ٹکرانے پر نہیں بلکہ ساتھی کھلاڑی لوشیانو ایکوسٹا کے پاس پر گیند تک پہنچنے کی کوشش میں سلپ ہوجانے پر لگی، وہ حریف گول کیپر ٹم ہاورڈ کے سامنے پہنچ کر گر پڑے، جس سے ان کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا۔انجرڈ ہونے پر انھیں گراؤنڈ اسٹاف نے تولیہ فراہم کیا لیکن خون نہ روکنے پر انھیں میدان سے باہر ہی جانا پڑا، ان کی ٹیم ڈی سی یونائیٹڈ نے یہ مقابلہ 2-1 سے جیت لیا، رونی نے فاتح ٹیم کیلئے پہلا گول کھیل کے 33ویں منٹ میں بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن