سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ وبیکے چل بسیں
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سابق اولمپک کراس کنٹری سکائینگ گولڈ میڈلسٹ ناروے کی وبیکے سکفٹریوڈ حادثہ میں چل بسیں ۔ ان کی عمر 38برس تھی ۔ انہوں نے ونٹر اولمپکس 2010ء میں گولڈ میڈل جیتاتھا ۔ وہ دو بارکی عالمی چیمپئن بھی تھیں ۔ ان کی نعش گزشتہ روز ناروے کے جنوبی علاقہ سے ملی ہے ۔ ناروے سکائی فیڈریشن کے مطابق ان کی موت بہت بڑا سانحہ ہے ۔ ہماری ہمدریاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے 2015ء میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔