• news

کریبین پریمیئر لیگ ‘بارباڈوس ٹریڈنٹ نے محمد عرفان کی خدمات حاصل کر لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) کریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز بارباڈوس ٹریڈنٹ نے پاکستانی فاسٹ باولر محمد عرفان کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ 36 سالہ دراز قد کے فاسٹ باولر کو پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولر جنید خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سی پی ایل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 8 اگست سے 16 ستمبر تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستانی نوجوان فاسٹ باولر جنید خان کی عدم دستیابی پر بارباڈوس ٹریڈنٹس نے محمد عرفان کو اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ محمد عرفان نے پاکستان کی طرف سے چار ٹیسٹ میچ کھیلے رکھے ہیں جبکہ وائٹ بال ون ڈے میں قومی کھلاڑی نے 60 میچز میں 83 وکٹیں اور 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ بارباڈوس ٹیم کے کوچ روبن سنگھ کے مطابق جنید خان کی عدم دستیابی پر مایوسی ہوئی ہے تاہم تجربہ کار محمد عرفان کی شمولیت سے ہماری ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن