• news

نعیم اشرف اور جاوید اشرف کے والد کی وفات پراظہار تعزیت

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹر نعیم اشرف اور پی سی بی کے فرسٹ کلاس امپائر جاوید اشرف کے والد کی وفات پر کرکٹ آرگنائزرز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش کے لئے دعا کی ہے۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن، پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف، پیٹرن سلیم کریم، اعزازی سیکریٹری امیرالدین انصاری، صبیح اظہر، اقبال امام، کرکٹ امپائرزاحتشام الحق، میاں اسلم، خضر حیات،رب نواز، جمیل کامران ،جاوید اقبال، محمد کلیم، میاں پرویز اختر، حافظ شہباز اوردیگر نے نعیم اشرف اور جاوید اشرف سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کے مرحوم والدکی بخشش کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن