• news

ترکی میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ ،2افراد ہلاک ،30زخمی ہو گئے

انقرہ(آئی این پی/شِنہوا)ترقی کے جنوبی صوبے انطالیہ میں ایک سیاحتی بس کے حادثے میں دو افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر چینی سیاح شامل ہیں تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ انطالیہ کے قریب ایک چھوٹے قصبے میں پیش آیا جہاں ایک سیاحتی بس دو گاڑیوں کے ساتھ ٹکرا گئی،مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق بس میں 31چینی سیاح، ایک ڈائیور اور معاون پائلٹ سوار تھے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا زخمی چینی سیاحوں میں سے ایک خاتون چینی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جیسے بعد ازں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انطالیہ پہنچا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن