ساہیوال: پولیس تشدد سے معمر خاتون جاں بحق ورثا کا احتجاجی مظاہرہ‘ روڈ بلاک
ساہیوال( نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک 135/9.Lمیں پولیس تشدد سے بوڑھی عورت کی ہلاکت سینکڑوں دیہاتیوں نے بیرونی بس سٹینڈ جی ٹی روڈ ٹائر کو آگ لگا کر بلاک کر کے اؔحتجاجی مظاہرہ کیا پولیس چوکی غلہ منڈی کے خلاف نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق چک 135/9.Lسے محمد یوسف کے بیٹے محمد اکرم نے عر صہ دو سال قبل ایک لڑکی کا شی بی بی سے لو میرج کر لی جس کے بعد کاشی بی بی روٹھ کر میکے آگئی جس سے اکرم نے6ماہ کی بیٹی چھین لی جس پر کاشی بی بی نے بچی کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت میں رٹ پٹیشن پرعدالت میں بچی کی بر آمدگی کا حکم دے دیا۔پولیس چوکی غلہ منڈی نے کاشی بی بی کے ہمراہ چھاپہ مار کر بچی بر آمد کر لی ۔بچی کے باپ محمد اکرم اور اسکے دادا یوسف کو گرفتار کر لیا جس پر یوسف کی بیوی ستاں بوڑھی نے پولیس کو روکا تو پولیس نے دھکے مار کر ستاں کو پھینک دیا تو ستاں بو ڑھی مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔ پولیس واپس آگئی تو محمد یوسف کے بیٹے محمد ایوب نے سینکڑوں دیہاتیوں کے ہمراہ بیرونی جنرل سٹینڈ کے قریب ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی پولیس چوکی کے ایک آفیسر عالم شیر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا بوڑھی عورت ستاں کے قتل کا مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی ایس پی سٹی نے مو قع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ ستاں کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ‘ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین نے دو گھنٹے بعد ٹریفک بحال کر دی ۔